آرمی چیف کا انتہائی اہم دورہ کراچی، کراچی والوں کو بڑی یقین دہانی کرا دی گئی

کراچی (پی این آئی) دورہ کراچی کے دوران آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کراچی کیلئے پروگرام کوپاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی، عوام کومشکل گھڑی میں مایوس نہیں کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایسپی آر کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

2 روزہ دورے پر کراچی پہنچے۔کراچی پہنچنے کے بعد آرمی چیف نے کراچی کا فضائی جائزہ لیا۔ بعد ازاں آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرزکراچی کادورہ بھی کیا ۔ آرمی چیف کوکراچی کی صورتحال پربریفنگ دی گئی اور آرمی چیف نےحالیہ بارشوں اوراربن فلڈنگ کےنقصانات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کوئی شہراس طرح کی قدرتی آفت کامقابلہ نہیں کرسکتا۔ہم اس طرح کی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ ہمارا مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں بلکہ ترجیحات کودرست کرنا ہے۔ قدرتی آفات ترجیحات درست کرنےکا موقع فراہم کرتی ہیں۔ ترجیحات درست کرنے سے بڑےنقصانات سے بچا جاسکتا ہے۔ آرمی چیف نے یقین دہانی کروائی ہے کہ کراچی کیلئے پروگرام کو پاک فوج کی مکمل حمایت حاصل ہوگی۔ مزید بتایا گیا ہے ہؤکہ آرمی چیف نے کراچی میں امدادی سرگرمیوں پراطمینان کااظہارکیا اور زیادہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیزکرنےکی ہدایت کی ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی آفت ہے سب متحد رہیں۔ پاک فوج عوام کومشکل گھڑی میں مایوس نہیں کرےگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close