نواز شریف کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا، ماہرقانون دان اعتزاز احسن نے خوشخبری بھی سنا دی

لاہور(پی این آئی) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عدالت نے نوازشریف کا لحاظ کیا، مفرور قرار نہیں دیا، عدالت اپیل مسترد بھی کرسکتی تھی، مفرور قرار نہ دینے سے نوازشریف دوبارہ اپیل کرسکتے ہیں، میری نظر میں نوازشریف مفرور ہیں۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو

کرتے ہوئے کہا کہ میری نظر میں نوازشریف مفرور ہیں۔عدالت نے نواز شریف کا لحاظ کرکے انہیں مفرور قرار نہیں دیا۔نوازشریف نے عدالت میں پیش نہ ہوکر عدالت کی حکم عدولی کی ہے۔ عدالت چاہے تو نوازشریف کی اپیل مسترد کرسکتی ہے۔اس صورت میں نوازشریف واپس آنے کے بعد دوبارہ اپیل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی نوازشریف کو طیارہ اغواء کیس میں رعایت مل چکی ہے۔نوازشریف کو مجرم ہی ٹھہرانا ہے تو فیصلہ کو برقرار رکھا جائے۔ماضی میں زائد المعیاد اپیلوں کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملا۔ نوازشریف ضمانت دے کر گئے ہیں ، لاہور ہائیکورٹ بھی نوازشریف کی راہ تکتی ہوگی۔ یاد رہے آج اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف فیملی کی اپیل پر سماعت ہوئی۔ مریم نواز اور کیپٹن صفدر پیش ہوئے لیکن نوازشریئف بیرون ہونے پر عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے اپیل کی سماعت کی۔نوازشریف کی جانب سے وکیل خواجہ حارث پیش ہوئے۔ عدالت نے سماعت کے بعد اپنے حکم نامے میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کی فوری گرفتاری کا حکم جاری کردیا ہے۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے حکم نامے پر دستخط کیے۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف کی ضماعت ختم ہوچکی ہے۔ قانون کی بالادستی ہرصورت قائم رہنی چاہیے۔نوازشریف نے بیرون ملک جانے سے قبل آگاہ نہیں کیا۔ لہذا نوازشریف آئندہ سماعت سے قبل گرفتاری دیں۔ نوازشریف کو سرنڈر کرنے کیلئے 9 روز کی مہلت ہے، نوازشریف سے متعلق اپیل پر مزید سماعت 10 ستمبر کو ہوگی۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ابھی ہم نواز شریف کو مفرور ڈکلیئر نہیں کر رہے بلکہ سرینڈر کرنے کے لیے ایک موقع فراہم کر رہے ہیں۔ آئندہ تاریخ پر نواز شریف کو عدالت پیش ہونا پڑے گا جس پر خواجہ حارث نے عدالت سے کہا کہ پھر تو آپ نے فیصلہ کر دیا کہ وہ ہر صورت واپس آئیں۔خواجہ حارث کے اعتراض پر جسٹس محسن اختر کیانی سے دریافت کیا کہ آپ کو کوئی تحفظات ہیں کہ نوازشریف کو ائیرپورٹ پر گرفتار کر لیا جائے گا جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ اگر ایسی بات ہے تو ہمیں بتائیں ہم نوازشریف کو عدالت آنے تک پورا تحفظ فراہم کریں گے۔ جس پر خواجہ حارث نے کہا کہ اگر ایسا خدشہ ہوا تو میں عدالت سے رجوع کر لوں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں