اسلام آباد (پی این آئی) نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر (این سی او سی) نے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعداد وشمار جاری کر دیئے ہیں۔ پیر کو این سی او سی سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 213 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران
5 مریض ملک بھر کے ہسپتالوں میں وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 17 کووڈ۔19 کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 625، پنجاب میں 5 ہزار 920,خیبرپختونخوا میں 3 ہزار 167، اسلام آباد میں 2 ہزار 740, بلوچستان میں 172،گلگت بلتستان میں 256،آزاد کشمیر میں 170 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 682 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر،گلگت بلتستان اور بلوچستان میں کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19کے لیے مختص 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 98 مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19کے ایکٹو کیسز کی تعداد 8 ہزار 873 ہے۔ ابھی تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 95 ہزار 849 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 298، بلوچستان میں 12 ہزار 869، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 896، اسلام آباد میں 15 ہزار 625، خیبر پختونخوا میں 36 ہزار 44، پنجاب میں 96 ہزار 769 اور سندھ میں 1 لاکھ 29 ہزار 348 مریض ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 294 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 401 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 افراد ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے اور ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران جاں بحق ہوا۔ پنجاب میں 2 ہزار 198 اموات ہوئیں جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں1 ہزار 250،اسلام آباد میں کل 175 ،بلوچستان میں141، گلگت بلتستان میں67 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میںکووڈ۔19 سے 62 اموات ہو چکی ہیں جن میں سے ایک مریض گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔ اب تک ملک بھر میں 26 لاکھ 21 ہزار 146 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے۔ملک بھر میں کووڈ۔19کے علاج کیلئے مختص735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 88 مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں