پاکستان میں کورونا وباء کا گراف مسلسل نیچے کیوں جا رہا ہے؟ جانیئے اس رپورٹ میں

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان میں کورونا وباء کا گراف مسلسل نیچے کیوں جا رہا ہے؟ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں264 نئے کیسز اور4 اموات ریکارڈ ہوئی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد6ہزار288 اور کیسز 2لاکھ95ہزار636 ہوگئے ہیں۔

پاکستان میں ایکٹیوکوروناکیسز8ہزار801رہ گئے ہیں اور 2لاکھ80ہزار547افرادکوروناکوشکست دےکرصحت یاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران21ہزار434کوروناٹیسٹ کیےگئے ہیں۔سندھ میں کورونا کیسز کی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 268 ہوگئی ہے۔ پنجاب96 ہزار741، خیبرپختونخوا36 ہزار17، بلوچستان12 ہزار842، اسلام آباد15ہزار611، آزاد جموں و کشمیر2 ہزار274 اور گلگت میں2 ہزار863 کیسز رپورٹ ہوئے۔کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار196 اور سندھ میں 2 ہزار398 اموات ہوئی ہیں۔ خیبر پختونخوا ایک ہزار250، اسلام آباد 175، بلوچستان 141، ‏گلگت بلتستان67 اور آزاد کشمیر میں کورونا سے اموات کی تعداد 61 ہے۔ملک میں اب تک 26 لاکھ 3 ہزار 129 ٹیسٹ ہو چکے۔ پاکستان میں اسپتالوں میں 106 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں۔اسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے اور 735 اسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلیےسہولیات موجود ہیں۔ملک میں 132 ٹیسٹنگ لیبارٹریز کام کر رہی ہیں اور متعدد شہروں میں ٹریس، ٹیسٹ اورقرنطینہ حکمت عملی موثر طریقے سے کام رہی ہے۔حکومت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کا گراف مسلسل نیچے آرہا ہے لیکن خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے۔پاکستان میں کورونا سے اٹھارہ مارچ کو پہلی موت رپورٹ ہوئی تھی۔ ملک میں کورونا جب عروج پر پہنچا توبیس جون کو سب سے زیادہ ایک سو تریپن اموات رپورٹ ہوئیں لیکن اب کورونا کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے۔پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس 26 فروری کو رجسٹرڈ ہوا اور ایک ہزاراموات 21 مئی تک ہوئیں۔ وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کیسز میں اضافے کی رفتار کافی سست ہوچکی ہے لیکن پھر بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی جانب سے محرم الحرام میں کورونا کے دوبارہ پھیلاؤ کا انتباہ جاری کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران کورونا وائرس کے خلاف موثر اقدامات کے ذریعے عوام کے تحفظ اور فلاح وبہبود کو یقینی بنایا جائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close