وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے کس بات پر معافی مانگ لی؟ شہر میں گشت جاری

کراچی(پی این آئی)وزیر اعلیٰ سندھ نے عوام سے کس بات پر معافی مانگ لی؟ شہر میں گشت جاری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ عوام کی تکلیف کا احساس ہے، علاقہ مکینوں سے معذرت خواہ ہوں۔سید مراد علی شاہ نے کراچی کے علاقے کھارادر کا دورہ کیا، اس دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد

علی شاہ کا کہنا تھا کہ کھارادر میں بارش کے بعد گٹر چوک ہوگئے ہیں، واٹر بورڈ اور کے ایم سی کی 20 گاڑیاں پانی صاف کرنے کے لیے لگائی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم نے صفائی کے لیے الگ ٹیم لگائی ہے جو علاقے کو واش بھی کرے گی۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام کی تکلیف کی وجہ سے میں خود دورے پر آیا ہوں، کوشش ہے کہ شام تک سارا علاقہ کلیئر ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close