سندھ حکومت نے 20 اضلاع کو بارشوں سے آفت زدہ قرار دے دیا، کون کون سے اضلاع شامل ہیں؟ تفصیل جانیئے

کراچی(آئی این پی) سندھ حکومت نے صوبے کے 20 جبکہ کراچی شہر کے تمام اضلاع کو آفت زدہ قرار دیدیا ۔ ہفتے کو سندھ حکومت نے کراچی کے6 اضلاع ضلع ساؤتھ، ویسٹ، ایسٹ، سینٹرل، کورنگی اور ملیرکو آفت زدہ قراردیا ہے،اس کے علاوہ سندھ حکومت کی جانب سے حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورہ،

ٹنڈومحمد خان، مٹیاری، دادو، میرپورخاص،عمرکوٹ، تھرپارکر، نوابشاہ اورسانگھڑکو آفت زدہ قراردیا گیا ہے۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنرز کو نقصانات کا فوری تخمینہ لگانے اور ازالہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس کے علاوہ وزیراعلی سندھ نے ڈی ایچ اے کو بھی آفت زدہ قرار دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ شہر کے دورے کے بعد ضروری ہدایات دے دیں اورکے ایم سی کے لوگ ڈی ایچ اے میں بھیج کر نکاسی کرا رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں