ملک میں مون سون بارشوں کا 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

کراچی(پی این آئی)شہرقائد میں اگست کے مہینے کے دوران مون سون سسٹم کے تحت بارشوں کا سابقہ 89 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اس بار 1931 کے بعد اگست کے مہینے میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ فیصل بیس پر

رواں سال اگست میں 345 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے جبکہ کا سابقہ ریکارڈ 298.4 ملی میٹر بارش کا ہے۔جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ایئرپورٹ پرموجود آبزرویٹری کا سابقہ ریکارڈ 262.5 ملی میٹر اور مسرور بیس کا ریکارڈ 272 ملی میٹر ہے یہ ریکارڈ بھی حالیہ بارشوں میں ٹوٹ گئے ہیں۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 29 سے 30 اگست کے دوران ایک اور مون سون سسٹم سندھ میں میں بارش برسا سکتا ہے، بارش کا سبب شمال مشرقی بحیرہ عرب میں موجود ٹرف(ہوا کا جزوی کم دبائو)کا دوبارہ سرگرم ہونا ہوگا۔ تاہم کراچی میں نئے سسٹم کے ذریعے بارش کے حوالے سے پیش گوئی قبل از وقت ہے۔حالیہ بارشوں کے چھٹے اور طوفانی اسپیل نے کراچی کو پھر دریا بنادیا، اکثر علاقے سیلابی صورتحال سے دوچار ہیں، سرجانی ٹاؤن اور نیوکراچی جیسے علاقوں کا بیڑا تو پہلے ہی غرق تھا، مگر حالیہ بارش میں ڈیفنس، پی ای سی ایچ ایس ، گلشن اقبال، نیا ناظم آباد، عزیز آباد، شادمان ٹاؤن، عباس ٹاؤن اور دیگر کئی علاقوں میں بھی پانی گھروں میں داخل ہوگیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں