اسلام آباد(پی این آئی )وزیر اعظم کے مشیر زلفی بخاری کے خلاف کیس لڑنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے عوام سے چندے کی اپیل کردی۔تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے کچھ روز قبل روزویلٹ ہوٹل بیچنے کی خبر دی اور زلفی بخاری پر الزامات لگائے۔ ریحام خان نے کہا کہ عمران خان اپنے دوست زلفی بخاری اور انیل مسرت کو نوازنے کے لیے
ریاست پاکستان کے قیمتی اثاثے روزویلٹ ہوٹل پر ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ریحام خان کے اس الزام پر زلفی بخاری نے ریحام خان کو اپنے وکیل کے ذریعے لیگل نوٹسبھجوادیا جس کے بعد ریحام خان نے کیس لڑنے کیلئے فنڈریزنگ مہم شروع کردی۔اپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں ریحام خان نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کیس کے بارے میں بات کرنے کے اپنے حق کے لئے جدوجہد کرنے کے لئے ، مجھے لندن ہائی کورٹ میں زلفی بخاری کے خلاف اپنے تمام دوستوں اور فالورز کے تعاون کی ضرورت ہے۔ ریحام خان نے لنک بھی شیئر کیا اور کہا کہ آپ اس لنک پر جاکر مجھے چندہ دے سکتے ہیں۔ریحام خان کا دعویٰ تھا کہ زلفی بخاری نے اسے لیگل نوٹس بھجواکر اسے بولنے کے حق سے محروم کیا ہے، میں اپنا بولنے کا حق لینا چاہتی ہوں اس لئے آپ بڑھ چڑھ کر مجھے چندہ دیں۔ریحام خان نے 30 ہزار پائونڈز کی اپیل کی ہے لیکن ریحام خان 3 دن میں صرف 130 پائونڈز اکٹھا کرنے میں کامیاب ہوپائیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں