کراچی(آئی این پی)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال کے باعث صوبے میں رین ایمرجنسی نافذ کردی۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نرسری پر مین شارع فیصل پر بارش کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا اور چیف سیکریٹری کو فون کرکے رین ایمرجنسی کے نفاذ کا نوٹیفکیشن
جاری کرنے کی ہدایت کی۔وزیر اعلی سندھ نے تمام سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرنے کی ہدایت کی، تمام چھٹیوں پر گئے ملازمین کو اپنے محکموں کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اے ریلیف کا کام شروع کرے۔کراچی میں شدید بارش ہوئی، نشیبی علاقے زیر آب ہیں، مشکل وقت میں ہم عوام کے ساتھ ہیں، عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، شہر کے دورے پر نکلا ہوں تاکہ نکاسی آب کو یقینی بناسکیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صوبے میں رین ایمرجنسی کے نفاذ کی تصدیق کردی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں