کراچی (پی این آئی)پٹرول بحران کی تحقیقات کیلئے تشکیل انکوائری کمیشن ایک ماہ گزرنے کے باوجود کام کا آغاز نہ کرسکا، وزیراعظم نے جلد از جلد انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کردی،دو ممبران نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کی تو نئے ممبران کو شامل کرلیا گیا۔ ملک میں پٹرول بحران کیوں پیدا ہوا،وجوہات کیا تھیں، آئل مارکیٹنگ کمپنوں نے سپلائی انتہائی محدود کیوں کی؟
ایک ماہ گزر گیا، لیکن انکوائری کمیشن اپنی تحقیقات شروع نہ کرسکا۔دو ممبران راشد فاروق اور عاصم مرتضی نے کمیشن میں شامل ہونے سے معذرت کرلی تو حکومت نے سابق ڈی جی آئل صابر حسین اورملک امجد سلیم کو کمیشن میں شامل کردیا۔عاصم مرتضی چیف ایگزیکٹو پٹرولیم انسٹیٹیوٹ جبکہ راشد فاروق سابق ممبر آئل ہیں ، انکوائری کمیشن کے ارکان کی تبدیلی کیلئے وفاقی کابینہ سے منظوری بھی حاصل کرلی گئی۔وزیراعظم نے پٹرول بحران کی انکوائری جلد از جلد شروع کرنے کی ہدایت کردی ، امید ہے 7 رکنی انکوائری کمیشن ایک ماہ کی تاخیر کے بعد رواں ہفتے تحقیقات کا آغاز کرے گا ،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ابوبکر خدا بخش انکوائری کمیشن کی سربراہی کریں گے ۔اٹارنی جنرل آفس، آئی بی کے نمائندے، ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب بھی کمیشن میں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں