عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی (پی این آئی)عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا، سندھ حکومت نے عوام کو کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کی خوشخبری سنا دی، کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل اسٹیٹ کے شعبے کو فائدہ ہوگا، جبکہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات دینے پر40

صنعتوں کو فائدہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔تعمیراتی شعبے کیلئے مراعات کے اعلان سے 40 صنعتوں کو فائدہ ہوگا، جبکہ کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم ہونے سے تعمیراتی صنعت اور رئیل سٹیٹ کے شعبے کو ترقی ملے گی۔ غیرمنقولہ جائیداد کی لیز، خرید و فروخت اورجائیداد کی منتقلی پر کیپٹل ویلیو ٹیکس وصول کیا جاتا ہے۔ سندھ حکومت کیپٹل ویلیو ٹیکس ختم کرنے کیلئے فنانس بل میں ترامیم کرے گی۔سندھ فنانس ایکٹ کا ترمیمی مسودہ اسمبلی سے منظوری اور گورنر کے دستخط کے بعد نافذ العمل ہوجائے گا۔واضح رہے اس سے قبل مالی سال 21-2020 کا آغاز ہونے پریکم جولائی سے فنانس بل 2020 کا نفاذ کردیا گیا تھا۔ خیبر پختونخوا فنانس بل 2020 کے مطابق محکمہ بلدیات خیبر پختونخوا نے تقریبا ً200 کے لگ بھگ چھوٹے کاروبار (ایس ایم ایز) پر سے ٹیکسز کاخاتمہ کیا ہے جبکہ رجسٹریشن کا ذمہ دار بزنس کی بجائے محکمہ کو قراردیا گیا، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے تحت بہت سے چھوٹے کاروبار اور افراد پر مشتمل متعلقہ صوبائی ٹیکسز کو ختم کیا گیا، جس سے ٹیکسوں کا دہرا پن ختم ہوگا۔فنانس بل 2020 کے مطابق صوبے کے تمام ہوٹلوں اور 18سے زائد پروفیشنلز ہر ہوٹل ٹیکس اور پروفیشنل ٹیکس کا خاتمہ کیا گیاہے تاہم اس کے لیے انھیں اپنے کاروبار کو کیپرا کے پاس رجسٹر کرانا ہوگا ، تمام طبی شعبوں سے تعلق رکھنے والے پروفیشنلز اور سروسز پر ٹیکس جبکہ انٹرٹینمنٹ ٹیکس بھی ختم کیا گیا ہے۔ اسی طرح وزیراعظم کے تعمیراتی شعبے کو سہارا دینے کے لیے منصوبے کو مد نظررکھتے ہوئے کیپٹل ویلیو ٹیکس اور سٹیمپ ڈیوٹی ختم کردی گئی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں