محفوظ ویکسین کی دستیابی تک تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا حکم دیدیا گیا

ریاض(پی این آئی )محفوظ ویکسین کی دستیابی تک تعلیمی اداروں میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کا حکم دیدیا گیا، سعودی عرب کے وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ ممکن ہے کہ مملکت میں آن لائن تعلیم کا سلسلہ کرونا وائرس کی ویکسین کی فراہمی تک جاری رکھا جائے۔ سعودی عرب کے وزیر صحت

ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ مملکت میں صحت کے شعبے میں صورتحال مستحکم ہے، ویکسین کی فراہمی تک تعلیم آن لائن ہوگی۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس سے بچا ئوکے لئے مقرر حفاظتی اقدامات کی بدولت متاثرین کی تعداد میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے، اس سلسلے میں سماجی فاصلے کی پابندی کے خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آن لائن تعلیم 7 ہفتے تک ہوگی، اس دوران صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ممکن ہے کہ آن لائن تعلیم کا سلسلہ ویکسین کی فراہمی تک جاری رکھا جائے۔وزیر صحت کا کہنا تھا کہ توقع ہے کہ ویکسین سال رواں کے آخر تک مارکیٹ میں آجائے گی، سعودی عرب ہر اس ویکسین کو حاصل کرنے کا تہیہ کیے ہوئے ہے جو محفوظ ہو اور جسے فوڈ اینڈ ڈرگز اتھارٹی کی منظوری حاصل ہو۔ان کے مطابق مملکت میں چینی ویکسین پر تجربے کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیر صحت کا کہنا تھا کہ سعودی عرب یہ اصولی فیصلہ کیے ہوئے ہے کہ وہ اپنے یہاں کسی بھی ویکسین کو اس وقت تک قبول نہیں کرے گا جب تک کہ متعلقہ ادارے اس کے محفوظ ہونے کی یقین دہانی نہ کروا دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close