پاکستان سے کرونا وائرس کا خاتمہ قریب، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد کتنی رہ گئی؟اچھی خبریں

اسلام آباد (پی این آئی) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان مزید دس افراد چل بسے ،586نئے مزیض سامنے آگئے ۔ ہفتہ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے ملک میں کورونا وائرس کے تازہ اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 586 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔این سی او سی کے مطابق ملک

بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 174 تک جا پہنچی، ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 10 ہزار 626 رہ گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد دو لاکھ 75 ہزار 317 ہو گئی ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 10 اموات ہوئیں ۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6231 ہو گئی، سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 27 ہزار 691 ہو گئی، دوسرے نمبر پنجاب میں مریضوں کی تعداد 96 ہزار 67 رپورٹ ہوئے ۔این سی اوسی کے مطابق کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 35602، بلوچستان میں 12473 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 15472 ،آزاد جموں و کشمیر 2241، گلگت میں 2638 ہو گئی۔ این سی اوسی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 ہزار 537 ٹیسٹ کیے گئے، ملک بھر میں اب تک 24 لاکھ 15 ہزار کے قریب ٹیسٹ ہو چکے، ملک بھرکے ہسپتالوں میں 138 مریض وینٹی لیٹرپر ہیں ،ہسپتالوں میں کوروناوینٹی لیٹرزکی تعداد 1920 ہے۔ این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 735 ہسپتالوں میں کورونا مریضوں کیلئے سہولیات ہیں،اس وقت 1 ہزار 118 مریض ہسپتالوں میں داخل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں