ن لیگ اور تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا، کئی رہنما ئوں نے ق لیگ میں شمولیت اختیار کر لی

لاہور (پی این آئی) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ این اے 125لاہور کے صدر محمد عمرعباس ، پاکستان تحریک انصاف سیالکوٹ کے رہنما جاوید اقبال چیمہ،محمد افضال گھمن جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی یونین کونسل ماجرہ سیالکوٹ، رانا شہباز علی نے مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل

علی آغا سے ملاقات کی اسے موقع پر سیالکوٹ سے مسلم لیگی رہنما رانا نور احمد اورلاہور سے یوتھ ونگ کے رہنما ولید خان بھی موجود تھے نئے شامل ہونے والوں نے چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،انہوںنے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں انہوںنے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی ، انہوںنے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں ۔نئے شامل ہونے والے عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں ۔پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close