جہلم پولیس کا محرم الحرام کے سلسلہ میں جامع سیکورٹی پلان جاری

جہلم (طارق مجید کھوکھر) محرم الحرام کے سلسلہ میں جامع سیکورٹی پلان جاری، ڈی پی او آفس جہلم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا گیا جو کہ ضلع بھر کے جلوسوں اور مجالس کی نگرانی سرانجام دے گا۔تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم میں محرم الحرام کے دوران کل 159جلوس اور 777مجالس منعقد کی

جائیں گی جبکہ یکم تا 10 محرم الحرام تک کیٹگری A کے 11، کیٹگری B کے 7 اور کیٹگری C کے 103 جلوس برآمد ہوں گے اور 679 مجالس کا انعقاد ہو گا جس کا جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہیاور حفاظت کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم، محافظ سکواڈ، QRF، ایلیٹ سیکشنز، ریسکیو 1122، والنٹیئرز اور ضلعی انتظامیہ ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تمام جلوسوں اور مجالس کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات کی جائے گی۔جلوسوں اور مجالس کے انٹری پوائنٹس پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا اور اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ پولیس جہلم نے والنٹیئرز کی خصوصی تربیت کا اہتمام کیا ہے۔تمام مجالس و جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے جائیں گے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد کے سلسلہ میں پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے جانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے سٹینڈ ٹو رکھیں جائیں گے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close