پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل،اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا

اسلام آباد(پی این آئی) پی ٹی آئی حکومت کے دو سال مکمل،اپوزیشن کی جانب سے سخت تنقید کا سامنا۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 2 سال مکمل کرلیے ہیں اور اس دوران ملک میں مہنگائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اپوزیشن رہنماؤں نے 2 سال مکمل ہونے پر پی ٹی آئی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔قومی

اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کا دو سالہ دور بلا امتیاز تباہی رہا، خارجہ پالیسی سے لے کر معیشت تک حکمرانوں کی بدانتظامی نے عوام کی پریشانیوں میں کئی گنا اضافہ کیا، عوام سیاسی انجینئرنگ کے اس ناکام تجربے کی بھاری قیمت ادا کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں جی ڈی پی 5.8 فیصد تھی لیکن 2020 میں جی ڈی پی منفی 0.45 فیصد ہونے سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہوچکے ہیں اور اس سے کہیں زیادہ غربت کے جہنم میں جاچکے ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھاکہ چینی، گندم اور ادویات کی قیمتیں دگنی ہوچکی ہیں، فی کس آمدنی میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی ہے۔دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ دو سالوں میں عمران خان نے تاریخ کی بدترین معیشت دی، کشمیر سے سعودی عرب تک خارجہ پالیسی ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی گئیں، بے روزگاری بلند ترین سطح پر پہنچ گئی اور عمران خان کے دو برس کے اقتدار میں ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق پہلے سے زیادہ کرپشن ہوئی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close