وفاقی وزیر مراد سعید سارے وزیروں کو پیچھے چھوڑ دیا ، کمال کر دیا 750ملین کی بچت ، 12ارب سے زائد ریکوری،219گاڑیاں نیلام اپنی وزارت کی 2سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ،سب حیران رہ گئے

اسلام آباد(پی این آئی ) مواصلات کے وفاقی وزیرمراد سعید نے 2 سال کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کر دی ، رپورٹ میں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے حکومت سنبھالتے ہی سادگی مہم کا آغاز کیا۔ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے اس سادگی

مہم میں 750 ملین بچا لیے۔مراد سعید نے کارکردگی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ این ایچ اے نے پہلے 100 دن میں وزیر اعظم سادگی مہم میں 219 گاڑیاں بھی نیلام کیں۔ کارکردگی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ احتساب کے ضمن میں این ایچ اے نے بھی12 ارب 56 کروڑ 79 لاکھ کی ریکوری کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close