بھارت میں علیحدگی کی تحریک نے زور پکڑ لیا ،سرکاری عمارت سے ترنگا اتارپھینکا،خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا،آزادی کے حق میں نعرے

نئی دہلی(پی این آئی )بھارت میں آزادی کی آوازیں حقیقت کا روپ دھارنے لگیں، بھارتی پنجاب میں خالصتان کی تحریک مزید تیز ہو گئی،جوشیلے پنجابیوں نے ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگا اتار کر پھینک دیا اور ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا

جس سے کھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیںجبکہ بھارتی پنجاب میں یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کشمیریوں کا حق خودارادیت دبانے والے بھارت کاخوداپنا وجود خطرے میں پڑگیاہے اور بھارتی پنجاب میں خالصتان تحریک زور پکڑنے لگی ہے۔ بھارتی پنجاب میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیاراس دوران امرتسر میں سکھوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی، آزادی کا مطالبہ کرتے بینرز تھامے جوشیلے پنجابیوں نے خوب نعرے بازی کی۔ضلع موگا میں سرکاری عمارت سے ترنگا اتار کر پھینک دیا گیا، ڈپٹی کمشنر آفس پر خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا گیا جس سے کھلبلی مچ گئی اور انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close