کشکول توڑنے کے دعوے غلط ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت پر 269ارب روپے کے قرضے چڑھ گئے، بی آر ٹی کیلئے کتنے ارب قرضہ لیا؟ ہوشربا انکشافات، جانیئے

پشاور(پی این آئی) کشکول توڑنے کے دعوے غلط ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت پر 269ارب روپے کے قرضے چڑھ گئے، پی آر ٹی کیلئے کتنے ارب قرضہ لیا؟ ہوشربا انکشافات، کشکول توڑنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ خیبرپختونخوا سات سالوں میں 137 ارب روپے کا مقروض ہوگیا۔ سب سے زیادہ قرضہ

بی آر ٹی کے لئے 53 ارب بتیس کروڑ روپے لیا گیا۔خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے اقتدار کو سات سال ہوگئے۔ اس دوران پی ٹی آئی نے 132 ارب روپے کے نئے قرضے لئے جس سے صوبے پر قرضوں کا بوجھ 269 ارب روپے تک پہنچ گیا۔دوسری جانب خیبر پختونخوا حکومت نے اس سال مزید 90 ارب روپے کے قرضے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔سابق سینئروزیر سکندرشیرپاؤ کا کہنا ہے کہ قرضے لینے سے مسائل بڑھیں گے اور مشکلات پیدا ہوں گی۔قرضے لینے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے صوبائی وزیرخزانہ تیمورجھگڑا نے کہا کہ صوبوں کی صورتحال مختلف ہے۔ ہماری جو پے بیک ہوتی ہے وہ بجٹ میں اسکا دو فیصد بھی نہیں ہوتا۔ ترقیاتی کاموں کے لئے اگرقرضہ لینا پڑے تویہ غلط نہیں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں