لاہور (پی این آئی) محکمہ صحت پنجاب نے دوسرے فیز میں بڑی تعداد میں کورونا کیسز پھیلنے کا خدشہ ظاہر کردیا، سیکرٹری محکمہ صحت نے کہا کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا ، احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو دوسرا فیز خطرناک ہوسکتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں
کورونا کیسز پھیلنے کے خدشات سے متعلق سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ نے ڈی سی ایز اور آر پی اوز کو خط ارسال کردیا ہے۔خط میں کہا گیا کہ مارکیٹس اور شاپنگ مالز میں کورونا ایس اوپیز پر عمل نہیں ہورہا ۔ کورونا ایس اوپیز پر عمل نہ ہوا تو بڑی تعداد میں کورونا کیسز آسکتے ہیں۔ محکمہ صحت نے کہا کہ کورونا کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کیا گیا تو پنجاب میں کورونا کا دوسرا فیز آسکتا ہے۔بلک مقامات پر چہرے کو ڈھانپنا اور احتیاطی تدابیر پر پابندی پر عمل یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈآپریشن سنٹر کے تازہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 747 مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد ملک بھر کے ہسپتالوں میں اس وائرس کی وجہ سے جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 722 کورونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 9 ہزار383، پنجاب میں 7 ہزار 867، خیبرپختونخوا میں 2 ہزار 128، اسلام آباد میں 2 ہزار 620، بلوچستان میں 1 ہزار 238،گلگت بلتستان میں 156،آزاد کشمیر میں 330 ٹیسٹ کیے گئے۔اب تک ملک بھر میں کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 624 ہو چکی ہے۔آزاد کشمیر اور بلوچستان میں کوئی بھی کورونا کا مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے لیے مختص شدہ 1 ہزار 920 وینٹیلیٹرز پر 149 کورونا کے مریض ہیں۔اس وقت ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایکٹو کیسسز کی تعداد 16 ہزار 261 ہے۔ابھی تک ملک بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 88 ہزار 47 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 2 ہزار 179، بلوچستان میں 12 ہزار 144، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 452، اسلام آباد میں 15 ہزار 346، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 91، پنجاب میں 95 ہزار 203 اور سندھ میں 1 لاکھ 25 ہزار 632 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 6 ہزار 162 ہے جن میں سے سندھ میں 2 ہزار 313 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 افراد ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔پنجاب میں 2 ہزار 180، خیبر پختونخوا میں 1 ہزار 238 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 کورونا کے مریض ہسپتال میں جاں بحق ہوئے۔ اسلام آباد میں کل 173 ،بلوچستان میں 138، گلگت بلتستان میں 60 اموات ہوئی، آزاد کشمیر میں 60 جبکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ایک کورونا کا مریض ہسپتال میں اس موذی مرض سے جان کی بازی ہار گیا۔ اب تک ملک بھر میں 22 لاکھ 53 ہزار 131 کورونا کے ٹیسٹس کیے گئے۔ملک بھر میں کورونا کے علاج کیلئے مختص 735 ہسپتالوں میں 1 ہزار 311 مریض زیر علاج ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں