سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی عرب کی انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات، سعودی پاکستان تعلقات کے حوالے سے بڑی خبر آگئی

لاہور (پی این آئی) سابق آرمی چیف راحیل شریف کی سعودی سفیر سے ملاقات، خوشگوار ماحول میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سعودی سفارت خانے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سابق آرمی چیف اور سعودی سفیر کی اہم ملاقات ہوئی۔بتایا گیا ہے

کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف اور سعودی سفیر نواف المالکی کے درمیان بہترین ماحول میں ملاقات ہوئی۔اس دوران دونوں رہنماوں کے درمیان اچھے ماحول میں کئی اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ اس ملاقات سے قبل سعودی سفیر نواف المالکی کی جانب سے کچھ روز قبل ہی آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سے بھی اہم ملاقات کی گئی تھی۔سعودی سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ملک کی دیگر سیاسی قیادت سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔جبکہ واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور ڈی جی آئی ایس ایس سعودی عرب کے اہم دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزیر خارجہ کے بیان کے بعد خبریں گردش کر رہی تھیں کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات میں کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے۔ تاہم گزشتہ کچھ روز کے دوران دونوں ممالک سے جاری کیے گئے اہم بیانات کے بعد کہا جا رہا ہے کہ بظاہر تعلقات میں خرابی کی خبریں درست نہیں لگ رہیں۔ گزشتہ روز سعودی فرمانروا اور ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیادت کو یوم آزادی کی خصوصی مبارکباد دی گئی۔ جبکہ پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نے بھی پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اردو میں خصوصی پیغام جاری کیا۔ اس تمام صورتحال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی بھی وضاحت کر چکے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات بہترین ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close