واشنگٹن (پی این آئی) برطانیہ میں ایک ماہ بعد کورونا کی1400 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد3 لاکھ16ہزار سے بڑھ گئی ہے جبکہ اموات41 ہزار3 سو سے زیادہ ہوچکی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکومت نے انگلینڈ کے شمال مغربی علاقے اور لیسٹر میں لاک ڈاون کی پابندیاں برقرار رکھنے اور
فرانس سے برطانیہ آنے والوں کو چودہ روز قرنطینہ میں رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب امریکی ریاست ٹیکساس میں وائرس سے مزید 313 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد یہاں مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد9602 ہوگئی ہے۔ جبکہ ریاست کیلی فورنیا میں کیسز کی تعداد6 لاکھ سے اوپر چلی گئی ہے۔آئرلینڈ میں بھی کورونا وائرس کے پھیلاو کے خدشے کے باعث لوگوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں