بغیر پروٹوکول شہر کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر وی آئی پی شخصیت ناراض ہو گئی

لاہور(پی این آئی)بغیر پروٹوکول شہر کا دورہ، صفائی کے ناقص انتظامات پر وی آئی پی شخصیت ناراض ہو گئی۔زیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے بغیر پروٹوکول لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا,شہرکے بعض علاقوں میں صفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لاہور ویسٹ

مینجمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی سرزنش اور کارکردگی پر ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے آئندہ کسی بھی قسم کی نا اہلی برتنے پر سخت ایکشن ہو گا اور کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی ۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے مال روڈ، جیل روڈ،گلبرگ،کینال روڈ، سرکلر روڈ، بھاٹی چوک، فیروزپور روڈ، گارڈن ٹاؤن اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات اور شہری سہولتوں کا جائزہ لیا- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے حکام کو شہر میں صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کا حکم دیاہے او رکہاہے کہ سڑکوں کے گرد کوڑا کرکٹ کو فوری طور پر اٹھایا جائے- صفائی کے انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا- انہوں نے کہاکہ ایم ڈی لاہور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اپنی نگرانی میں کوڑا کرکٹ اٹھا کر رپورٹ وزیر اعلی کوپیش کریں -وزیر اعلی عثمان بزدار نے شہر میں خصوصی صفائی مہم شروع کرنے کی ہدایت کی ہے -ا نہوں نے کہا کہ آئندہ صفائی کے حوالے سے شکایت سامنے آئی تو غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہو گی-۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں