کاروباری ہفتے کاآخری دن، سونا فی تولہ پھر کتنا مہنگا ہو گیا؟ خریداروں کیلئے بڑا جھٹکا

کراچی (پی این آئی) مسلسل کئی روز کی کمی کے بعد سونے کی قیمت میں پھر سے اضافہ ہوگیا، کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت اضافے سے 1 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک کی صرافیہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں

کمی کا سلسلہ بالآخر ہفتے کے روز ٹوٹ گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، یوں فی تولہ قیمت 1 لاکھ 19 ہزار 500 روپے ہوگئی۔جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی فی اونس قیمت میں 10 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، جس سے فی اونس قیمت 1945 ڈالرز ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے کے دوران پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے نے تاریخ کے تمام ہی ریکارڈ توڑ ڈالے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 2 ہزار ڈالرز کی سطح تک جا پہنچ تھی۔ جبکہ پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 30 ہزار روپے سے تجاوز کر گئی تھی۔تاہم رواں ہفتے کے دوران عالمی اور پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی۔ ایک ہفتے کے دوران پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 13 ہزار روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ رواں ہفتے کے دوران صرف 5 روز کاروبار ہوا۔ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت مزید 1ہزارروپے کی کمی سے ایک لاکھ19ہزار روپے کی سطح پر آگئی تھی۔جبکہ 858روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ2ہزار23روپے ہو گئی۔ رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 3 ہزار روپے، دوسرے کاروباری روز 2 ہزار 900 روپے، جبکہ تیسرے کاروباری روز 6 ہزار 100 روپے کی کمی ہوئی۔ یہ پاکستان میں ایک دن کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں ہونے والی سب سے زیادہ کمی تھی۔ یوں رواں ہفتے کے آغاز میں سونے کی فی تولہ قیمت جو 1 لاکھ 32 روپے سے زائد تھی، وہ کل 1 لاکھ 19 ہزار روپے کی سطح پر آگئی تھی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سونے کی طلب میں کمی کی وجہ سے قیمتوں میں کمی ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close