کراچی(پی این آئی)ٹیکس جمع کرنے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ نے وزیر اعظم عمران خان کو کیا پیش کش کر دی؟ شہر میں پانی جمع ہونے کی ذمہ داری کس پر ڈال دی؟وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جہانگیر پارک میں سولر انرجی منصوبے کا افتتاح کردیاجہانگیر پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ
سندھ نے کہا کہ مخالفین سوائے تنقید کے کچھ نہیں کرسکتے، ان میں ہمارا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہمارے مخالفین کیسے الیکشن جیتے انہیں خود پتہ نہیں،ہماری حکومت کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے،ایک صوبائی حکومت ان سے برداشت نہیں ہورہی۔مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے وفاقی حکومت کو کہا ہے کہ ٹیکسوں کی ریکوری ہمارے حوالے کردیں۔وزیراعلیٰ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کراچی آئیں انہیں ویلکم کہیں گے، مسائل کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔گرین لائن بسوں سے متعلق سوال کے جواب میں مرادعلی شاہ نے کہا کہ گرین لائن بسوں کا سوال وزیراعظم سے کریں۔ بسیں آنے کے بعد ایک منٹ بھی تاخیر نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گرین لائن بس منصوبے کی وجہ سے برساتی پانی ہمارے کھاتے میں آگیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں