جشن آزادی کی مرکزی تقریب کہاں منعقد ہوئی؟ پرچم کشائی کس نے کی؟ کون کون موجود تھا؟ اہم تفصیلات جانئے

اسلام آباد (پی این آئی)جشن آزادی کی مرکزی تقریب کہاں منعقد ہوئی؟ پرچم کشائی کس نے کی؟ کون کون موجود تھا؟ اہم تفصیلات جانئے، پاکستان بھر میں آج 73 واں جشنِ آزادی منایا جا رہا ہے، اسی مناسبت سے ایوانِ صدر اسلام آباد میں جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب منعقد کی گئی۔پورے ملک اور دنیا بھر میں موجود

پاکستانی آج پاکستان کا 73 واں جشنِ آزادی ملی جوش و جذبے سے منا رہے ہیں۔گلی گلی، محلے محلے سبز ہلالی پرچموں اور ہری جھنڈیوں کی بہار ہے۔یومِ آزادی شایانِ شان انداز سے منانے کے لیے ملک بھر میں تقریبات سجائی جا رہی ہیں۔ایوانِ صدر اسلام آباد میں منعقد کی گئی جشنِ آزادی کی مرکزی تقریب میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پرچم کشائی کی۔تقریب میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی بھی شریک ہوئے۔ایوانِ صدر میں منعقد کی گئی تقریب میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close