مسلسل تین چھٹیاں، سرکاری ملازمین کو خوشخبری سنا دی گئی

ابوظبی(پی این آئی) متحدہ عرب امارات میں آئندہ ہجری سال کے آغاز کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اماراتی حکومت کے مطابق اگلے ہجری سال کا آغاز 23 اگست 2020ء( بروز اتوار) سے ہوگا۔فیڈرل اتھارٹی فار گورنمنٹ ہیومن ریسورسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام کے موقع پر سرکاری ملازمین کو

23 اگست کو عام تعطیل ہو گی۔فیڈرل اتھارٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات میں اس روز پبلک سیکٹر اور وفاقی حکومت کے ملازمین کی تعطیل ہوگی۔اس اعلان نے سرکاری ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے ، کیونکہ اس طرح انہیں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی مسلسل تین چھُٹیاں اکٹھی منانے کا موقع مل رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close