آج کہاں کہاں بارش ہو گی اور کہاں موسم گرم رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔تاہم اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخواہ ،جنوب مشرقی سندھ اور کشمیر کے اضلاع میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر

علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ، اسلام آباد ، بالائی خیبر پختونخوا ، کراچی اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش : پنجاب: اسلام آباد (زیروپوائنٹ42 ، گولڑہ 40 ، سید پور 37 ،ائیر پورٹ 22 ، بوکرا 15) ، راولپنڈی (چکلالہ 36 ، شمس آباد 25) ، مری 04 ، خیبر پختونخوا: کاکول 19 بونیر 05 ، دیر (لوئر 06) ، سندھ: کراچی (مسرور بیس 04 ، ناظم آباد ، گلستان جوہر 03 ، پی اے ایف بیس ، صدر 02 ، جناح ٹرمینل 01) ، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 18 اورکوٹلی 08 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔آج ریکارڈ کیےگئےزیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی ، دالبندین، دادو ،روہڑی، چلاس،پشاور،ڈی آئی خان 44،نورپورتھل ا ور بھکر میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close