مون سون بارشوں کا طویل سلسلہ، اگست میں کتنی اور کہاں کہاں بارشیں برسیں گی؟ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ

اسلام آباد(پی این آئی)مون سون کا زور آج سے ایک بار پھر ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کی طرف منتقل ہوجائے گا۔جس سے آزاد جموں کشمیر / خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے تقریباً 60 فیصد علاقہ جات میں اگلے ہفتہ کے دوران روزانہ کی بنیاد پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز اور کہیں کہیں موسلادھار

بارشوں کے امکانات ہیں۔اس دوران اسلا م آباد ،لاہور ،گوجرانوالہ ،ساہیوال،ڈویژن ،میرپور ،مظفرآباد ،مری ،ہزارہ ،ایبٹ آباد ،خطہ پوٹھوہار ،سرگودھا ،سیالکوٹ سمیت مون سون کے ٹاپ سٹیشنز پر اچھی بارشوں کی توقع کی جارہی ہے. جس سے بالائی علاقوں کی جولائی کی اوسط کے ساتھ ساتھ اگست کی ماہانہ اوسط بھی قدرے بہتر ہوجائے گی۔ تفصیلات کے مطابق مون سون ٹرف کی مغربی حد اس وقت راجھستان اور سندھ سے ملحقہ علاقوں پر موجود ہے. بحیرہ عرب میں ایک اوپری سطح کا کم دباؤ موجود ہے. جوکہ اگلے 12-24 گھنٹوں بعد تحویل ہوجائے گا. جس کے زیر اثر بہت بڑی مقدار میں نمدار ہوائیں ملک کے اکثر علاقوں میں پھیل جائیں گی. مون سون کی ٹرف آج شام تک اپنی نارمل پوزیشن پر منتقل ہوجائے گی. جبکہ آنے والی 24 گھنٹوں کے دوران مزید شمالی علاقوں کی طرف کھسک گی. اس تمام تر صورتحال کے پیش نظر…. ..
◾#پنجاب میں اٹک / چکوال / سرگودھا / جہلم / گجرْت / کھاریاں / نارووال / سیالکوٹ / پسرور / منڈی بہاؤالدین / شیخوپورہ / گوجرانوالہ / فیصل آباد / قصور / اوکاڑہ / جھنگ / چینیوٹ / ننکانہ صاحب / بھکر / میانوالی / #لاہور اور #اسلام_آباد کے اضلاع میں آج بعد دوپہر سے بدھ یا جمعرات تک وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کے زبردست امکانات ہیں. جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کے بھی بہترین امکانات ہیں۔خیبرپختونخواہ میں مالاکنڈ / ہزارہ / دیر / ہری پور / ایبٹ آباد / مری / مانسہرہ / پشاور / چارسدہ / مردان / کوہاٹ / ڈیرہ اسماعیل خان سمیت اکثر بالائی اور وسطی اضلاع میں جبکہ جنوبی اضلاع میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی سے تیز جبکہ بالائی علاقوں میں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں. تیز بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔کشمیر کی جنوبی وادیوں میں بھمبر / میرپور / پونچھ / ریاسی / راجوڑی / کٹھوا / جموں اور کوٹلی میں اکثر مقامات پر موسلادھار بارشوں کے بہت اچھے امکانات ہیں. جبکہ نیلم / باغ / مظفرآباد / پونچھ / ہٹیاں بالا / راوالاکوٹ / حویلی / شوپیاں / کلغم / اودھم پور کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ تیز بارشوں کے امکانات ہیں۔ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close