مریم نواز پر قاتلانہ حملہ؟ وزیراعظم عمران خان ، چئیرمین نیب ، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ

لاہور (پی این آئی) کیپٹن (ر) صفدر نے مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کردی، تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے خاوند نے عمران خان، چیئرمین نیب، شہزاد اکبر اور پنجاب حکومت کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ سینئر صحافی اجمل جامی نے کہا ہے

کہ ”مسلم لیگ ن کا مریم نواز پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ عمران خان، چیئرمین نیب، شہزاد اکبر اور پنجاب سرکار کے خلاف درج کرانے کا فیصلہ، تھانہ چوہنگ میں درخواست جمع کرانے کی کوشش، بصورت دیگر ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان۔ اس سے قبل نیب نے مریم نواز کی پیشی کے وقت ہونے والے تصادم پر (ن) لیگی رہنماوَں اور کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور میں آج مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف لینے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم ان کی جانب سے نیب لاہور میں پیش ہوکر جواب دینے کی بجائے مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کے ذریعے منظم انداز میں غنڈہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پتھراؤاور بدنظمی کا مظاہرہ کیا گیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے 20 سالہ دور میں پہلی مرتبہ ایک آئینی و قومی ادارے کے ساتھ اس نوعیت کا برتاؤروا رکھا گیا ہے جس میں نیب کی عمارت پر پتھراؤکرتے ہوئے کھڑکیوں کے شیشے توڑنے کے علاوہ نیب کے عملہ کو بھی زخمی کیا گیا۔ان حالات میں نیب کی جانب سے مریم نواز کی پیشی کو فوری طور پر منسوخ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ کار نہیں تھا۔ دوسری جانب مریم نواز کا کہنا ہے کہ انہیں نیب نے طلب ہی نقصان پہنچانے کیلئے کیا تھا۔

close