حالیہ بارشوں سے تحصیل مولہ،کنڈھی ،مگزات سیلاب سے بھاری طور پر متاثر

پنجگور( پی این آئی ) ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت گہرام شریف نے حالیہ بارشوں سے تحصیل مولہ،کنڈھی ،مگزات جو ڈسٹرکٹ خضدار کے ایریاز ہیں سیلاب سے بھاری طور پر متاثر ہوئے ہیں لوگوں کے گھر بھار،مال مویشی کپاس اور چاول کی فصلیں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں یہاں کے لوگوں کا ذرائع آمدن مال

مویشی اور ذراعت ہے اس قدرتی آفت سے لوگ نان شبینا کے محتاج ہو جائیں گے حکومت کی طرف سے ابھی تک کوئی امداد سامان روانہ نہیں کیا گیا دوسری طرف ریڈ کریسنٹ بھی خرگوش کی نیند سو رہا ہم اہلیان زہری ڈی سی خضدار اور حکومت وقت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مشکل گھڑی میں مولہ کے عوام کی مدد کرے۔ گہرام شریف

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں