عمران خان کے پاس عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے ایسی دلیل دے دی کی جس کو سبھی تسلیم کرنے پر مجبور

لاہور (پی این آئی) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہاکہ عثمان بزدار کی کارکردگی میں دو سال میں فرق تو آیا ہوگا، عثمان بزدار ایک وزیراعلیٰ کی طرح سوالوں کا سامنا نہیں کرتے، ماضی میں بھی سندھ اور پنجاب میں کمزور وزیراعلیٰ لگانے کے تجربے ناکام ہوچکے ہیں۔ سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ

نے کہا ہے کہ عمران خان کے پاس عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں ہے، اٹھارہویں ترمیم کے بعد وزیراعلیٰ صوبے میں وزیراعظم سے بھی طاقتور ہوگیا ہے، وزیراعلیٰ کے پاس اربوں روپے کے فنڈز ہوتے ہیں جو وزیراعظم کے پاس نہیں ہوتے، اتنا بااختیار وزیراعلیٰ فعال اور باصلاحیت نہیں ہو تو صوبے کا نقصان ہوتا ہے۔ سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے پاس عثمان بزدار کو تبدیل کرنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہے، وزیراعظم تبدیلی میں جتنی دیر کریں گے اتنا ہی تحریک انصاف کو نقصان ہوگا، تونسہ میانوالی اور چکوال کے سوا کسی جگہ کوئی ترقیاتی کام نہیں ہورہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close