آپ کے شہر میں کونسی ٹرین کا سٹاپ ہے؟ چیک کریں ریلوے نے پشاور تا کراچی مسافر گاڑیوں کے لیے مسافروں کی سہولت کے مختلف سٹاپ بنانے کا اعلان کر دیا

لاہور (پی این آؑئی)ریلوے نے پشاور تا کراچی مسافر گاڑیوں کے لیے مسافروں کی سہولت کے مختلف سٹاپ بنانے کا اعلان کر دیا۔ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر مختلف ٹرینوں کے مختلف اسٹیشنوں پر سٹاپ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی خیبر میل (

1-Up/2-Dn) کو صادق آباد ، رحیم یار خان، ڈیرہ نواب صاحب ، لودھراں، خانیوال، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، رائے ونڈ، گجرات، جہانگیرہ روڈجبکہ راولپنڈی سے کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام (7-Up/8-Dn) کو رحیم یار خان، خانپور، خانیوال، چیچہ وطنی، ساہیوال، اوکاڑہ، پتوکی، رائے ونڈ ، گجرات۔ اسی طرح سیالکوٹ سے کراچی کے درمیان چلنے والی علامہ اقبال ایکسپریس (9UP/10DN) کو ٹنڈوآدم ، گھوٹکی ، خانیوال، میاں چنوں اور پتوکی جبکہ پشاور سے کراچی کے درمیان چلنے والی عوام ایکسپریس (13UP/14DN) کو مہراب پور، گھوٹکی، خانپور، ڈیرا نواب صاحب، بہاولپور، جہلم اور نوشہرہ اسی طرح لالہ موسیٰ سے کراچی کے درمیان چلنے والی ملت ایکسپریس (17UP/18DN) کو نواب شاہ، مہراب پور، گھوٹکی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ، جبکہ پشاور سے کوئٹہ کے درمیان چلنے جعفر ایکسپریس (39UP/40DN) کو گھوٹکی ، ساہیوال، پتوکی، رائیونڈ اور نوشہرہ ریلوے اسٹیشن پر سٹاپ کرنے کی اجازت دی ہے۔ اوپر دی گئی تمام ٹرینیں ان اسٹیشنوں پر سٹاپ کرینگی اور اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close