وہی ہوا جس کا خدشہ تھا، چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کیلئے ن لیگ میدان میں آگئی مگر کیا شرط رکھ دی گئی؟ وزیراعظم عمران خان کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

لاہور(پی این آئی) سینئر تجزیہ کار محمد مالک نے کہا ہے کہ عمران خان بہت زیادہ چودھری آف گجرات سے تنگ ہیں، مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ، ووٹ نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے، لیکن پنجاب کی تبدیلی وفاق سے لِنک ہونی

چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بارے بڑا ہے کہ ان کوعثمان بزدار پر اعتماد ہے، لیکن وہ گجرات کے چودھری برادران سے بہت تنگ ہیں۔مسلم لیگ ن کی طرف سے ان کو پیغام پہنچایا گیا ہے کہ اگر آپ وزیراعلیٰ بنتے ہیں تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، ہم آپ کو ووٹ نہیں دیں گے لیکن رکاوٹ بھی نہیں بنیں گے۔ یہاں جو حکومت کی تبدیلی ہو وہ وفاق میں بھی حکومت کی تبدیلی کی وجہ بنے۔عمران خان کو یہ ساری چیزوں کا پتا ہے۔اس موقع پر سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا کہ میرے محبوب سیاستدان شہباز شریف کے بارے میں کوئی بات نہ کیا کریں، شہباز شریف واحد وہ آدمی ہے جو اندر اور باہر سے ایک ہے، اس نے ڈلیور کیا ہے۔شہباز شریف کی سیاست نتیجوں والی سیاست ہے۔آج مریم نواز 25 کنال کے گھر میں رہتی ہیں اور نوازشریف باہر بیٹھے ہیں تو یہ میرے محبوب سیاستدان شہباز شریف کی وجہ سے ہے۔ اس ملک کا ہر سیاستدان اندر سے شہباز شریف اور باہر سے شاہد خاقان عباسی، جاوید ہاشمی اور نوازشریف ہے۔ یعنی میڈ ان منڈیلے ہیں۔ شہباز شریف ایک ہے جو زمینی حقائق سے جڑا ہوا ہے، ان کو پتا ہے کب کیا کرنا ہے۔وہ مشرف ہو، کیانی صاحب، یا راحیل شریف یا پھر آج کے جنرل باجوہ ہوں ان کو پتا ہے کیا کرنا ہے۔ واضح رہے نیب نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو 5 کروڑ کی کرپشن الزام میں طلب کرتے ہوئے 12اگست کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ عثمان بزدار کو شراب کے لائسنس غیر قانونی طور پر جاری کرنے پر طلب کیا گیا ہے۔ عثمان بزدار پر الزام ہے کہ انہوں نے ڈی جی ایکسائز کے اختیارات کو غیر قانونی طور پر خود استعمال کیا اور لاہور کے ایک نجی ہوٹل کو شراب کا پرمٹ جاری کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close