غیر مسلم پاکستانی ہیروز کے کارنامے سلیبس میں شامل کیے جانے کا مطالبہ سامنے آ گیا، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی

لاہور(پی این آئی))غیر مسلم پاکستانی ہیروز کے کارنامے سلیبس میں شامل کیے جانے کا مطالبہ سامنے آ گیا، پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔سلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ نے اقلیتوں کے ہیروز کو نصاب میں شامل کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔قیام پاکستان سے تکمیل پاکستان

تک اقلیتوں کا اہم کردار رہا ہے۔پاکستان کی اقلیتوں کی نامور شخصیات نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دیں ہیں۔آئین پاکستان کے مطابق تمام شہریوں کو برابر اور مساوی حقوق حاصل ہیں۔پاکستان میں آج بھی اقلیتی براداری کے لوگ مختلف شعبوں میں اہم ترین خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سکھ برادری کی شادیوں کا بل ”پنجاب سکھ انند کراج بل“ پاس کیا گیا۔سکھ برادری کو یہ حق دے کر پاکستان نے دنیا بھر میں تاریخ رقم کی۔لہذا یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ نصاب میں اقلیتوں کے ہیرو کو شامل کیا جائے۔تعلیمی نصاب میں اقلیتوں کے ہیروز کو شامل کرکے پاکستان کی اقلیتی برادری کی حوصلہ افزائی کی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close