لاہوریو ں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی، حکومت نے اورنج لائن ٹرین چلانے کی حتمی تاریخ بتا دی

لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے 25 اکتوبر سے اورنج لائن ٹرین چلانے کا اعلان کردیا، یکم اکتوبر تک اورنج ٹرین کو چلانے کے سٹاف کی ٹریننگ مکمل ہو گی۔ اورنج ٹرین کے تین ماہ کا ٹیسٹ رن مکمل کیا جا چکا ہے۔ 15 ستمبر کو ٹرین کو تعمیراتی کام کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا پنجاب

حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ٹرین کے پہلے سفر کا آغاز ڈیرہ گجراں سے ہوگا۔15 ستمبر کو ٹرین کو تعمیراتی کام کے بعد ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے حوالے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے لاہور چیمبر آفس کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عرفان اقبال کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی جس میں صنعتکاروں او رتاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔وزیراعلیٰ نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت بزنس فرینڈلی حکومت ہے۔مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کریں گے۔ عثمان بزدار نے اس موقع پر بتایا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کا ٹیسٹ رن مکمل ہو چکا ہے۔ اسے جلد چلانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ مفاد عامہ کے ہر منصوبے پر کام جاری رہے گا۔ سابق حکومت نے اپنے دور میں مفاد عامہ کے کئی منصوبوں پر کام روکا۔ پنجاب اسمبلی کی عمارت پر بھی 10 برس کوئی کام نہیں ہوا۔ ہم نے اس منصوبے پر کام شروع کیا۔یاد رہے کہ اورنج ٹرین کا منصوبہ مسلم لیگ ن کی حکومت میں شروع ہوا تھا جس کے بعد اب یہ پاکستان تحریک انصاف کے دوع حکومت میں مکمل ہو رہا ہے۔ اس سے قبل وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے مقرر کرنے کی منظوری دیدی تھی لیکن اس کی تکمیل کے بارے میں کسی قسم کی اطلاع نہیں دی جا رہی تھی۔ واضح رہے 16 مئی 2018ء کو شہباز شریف اورنج لائن آزمائشی طور پر چلا چکے ہیں۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا تھا کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین سی پیک کا مکمل ہونے والا پہلا ٹرانسپورٹ منصوبہ ہے، میٹرو ٹرین پاک چین دوستی کی علامت ہے اور اہل لاہور کے لئے ایک شاندار تحفہ ہے، اورنج لائن میٹرو ٹرین کسی شخصیت یا سیاسی جماعت کا پراجیکٹ نہیں بلکہ عوام ، حکومت پنجاب اور چین کا مشترکہ منصوبہ ہے جسے لاہور کے شہریوں کی سہولت کے لئے مکمل کیا گیا ہے اوریہ وزیر اعظم عمران خان کے کلین اینڈ گرین وژن کے مطابق مکمل طور پر ماحول دوست ٹرانسپورٹ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close