تین دن مسلسل بارشیں، کن دو صوبوں میں بادل کھل کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نےجمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ اور بلوچستان کےمشرقی علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کر دی۔جمعرات شام/رات کو خلیج بنگال سے مون سون ہواکا کم دباؤ سندھ میں داخل ہونے کا امکان۔ ہوا کے کم دبائو کے زیر اثر جمعرات (شام / رات) سے ہفتہ کے دوران سندھ ،

جنوبی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ داخل ہوں گی۔ جس کے باعث جمعرات شام/رات سے ہفتہ کے دوران کراچی، حیدر آباد، ٹھٹھہ ، بدین، تھرپارکر ، عمرکوٹ ، میرپورخاص ، سانگھڑ ، ٹنڈو اللہ یار ، مٹیاری ، ٹنڈو محمد خان ، جامشورو ، دادو اور شہیدبینظیرآباد میں تیز ہوائوں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔جمعہ اور ہفتہ کے روز بہاولپور، رحیم یار خان،خیرپور ، سکھر، لاڑکانہ ، قمبر شہداد کوٹ ، جیکب آباد ، کشمور ، گھوٹکی ، قلات ، جعفرآباد ، جھل مگسی ، خضدار ، لسبیلہ اور آواران میں بھی کہیں کہیں پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔کراچی اور حیدرآباد میں جمعہ اور ہفتہ کو تیز /موسلادھار بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ جبکہ خضدار کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا امکان ہے۔تمام متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں