کیاپاکستان ڈیجیٹل فائونڈیشن کاعلم عمران خان کو تھا ؟ جہانگیر ترین کھل کر بول پڑے، تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (پی این آئی)سینئر صحافی روف کلاسرا نے یوٹیوب چینل پر جاری تجزیے میں کہا ہے کہ تانیہ ایدروس کے استعفے اورپاکستان ڈیجیٹل فائونڈیشن معاملہ پرجہانگیر ترین نے مجھ سے رابطہ کرکے اپنا موقف پیش کیا ہے۔ جہانگیر خان ترین نے تانیہ ایدروس اور اپنے درمیان کسی قسم کی بزنس پروجیکٹ کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ

یہ نیا پاکستان کے تحت بنائی جانے والی ایک فائونڈیشن تھی جس کا سرکاری پیسے سے کوئی تعلق نہیں تھا اور اس کا مقصد منافع بنانا نہیں تھا، اس منصوبے میں عمران خان کی مرضی اور منشا ءبھی شامل تھی اور وہاس سے لاعلم نہیں تھے۔جہانگیر خان ترین کا مزیدکہنا تھا کہ جب ڈیجیٹل پاکستان کا منصوبہ عمران خان کو پیش کیا گیا تو انہیں یہ بہت پسند آیا ، اس منصوبے میں دنیا بھر سے آئی ٹی ایکسپرٹس کو پاکستان لاکر ڈیجیٹل دنیا میں قدم رکھا جانا تھا لیکن اس میں سب سے بڑی رکاوٹ یہ تھی کہ ان ایکسپرٹس کو دینے کیلئے بھاری تنخواہیں قومی خزانے سے نہیں نکالی جاسکتی تھیں، اسی لیے ایک فائونڈیشن بنائی گئی جس میں بل گیٹس فائونڈیشن سے پیسے آنے تھے اور ان پیسوں سے ڈیجیٹل پاکستان منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا نا تھا۔ میری یہ غلطی تھی مجھے اپنا نام اس فائونڈیشن سے نہیں جوڑنا چاہیے تھا۔میرے خلاف پارٹی میں ایک مضبوط لابی کام کررہی ہے وہ ہر معاملے میں عمران خان صاحب کے کان میرے خلاف بھرتے ہیں، لیکن میں نے تین ماہ پہلے ہی اس فائونڈیشن سے بھی استعفیٰ دیدیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں