سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے کو روکنا ہوگا، بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود نہیں، شبلی فراز نے کیا کچھ بول دیا

اسلام آباد (پی این آئی)سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے کو روکنا ہوگا، بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود نہیں، شبلی فراز نے کیا کچھ بول دیا۔وزیراطلاعات شبلی فراز نے سوشل میڈیا سے متعلق کہا ہے کہ بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود

نہیں۔ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر اطلاعات و سینیٹر شبلی فراز نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا ایک طوفان ہے اور اس کو روکنا بڑا کام ہے۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ملک کو نقصان پہنچانے کو روکنا ہوگا، بدقسمتی سے پاکستان میں سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے قوانین موجود نہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ذاتی طور پر سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے میں دلچسپی ہے لیکن سوشل میڈیا پر پابندی کا کوئی ادارہ نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close