پنجاب میں عید سے چند دن پہلے کاروبار بند کرکے تاجروں کی عید کی خوشیوں کو سوگ میں تبدیل کر دیا گیا، آج ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی وارننگ

لاہور(پی این آئی)پنجاب میں عید سے چند دن پہلے کاروبار بند کرکے تاجروں کی عید کی خوشیوں کو سوگ میں تبدیل کر دیا گیا، آج ہی لاک ڈاؤن ختم کرنے کا اعلان کیا جائے، صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کی وارننگ۔صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کہا کہ پنجاب حکومت آج ہی صوبے میں لاک ڈاؤن

ختم کرنے کا اعلان کرے۔ایک بیان میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران نے کہا کہ عید سے چند دن پہلے کاروبار بند کرکے پنجاب کے تاجروں کی عید کی خوشیوں کو سوگ میں تبدیل کیا گیا۔اجمل بلوچ نے کہا کہ صرف پنجاب میں لاک ڈاؤن صوبائی حکومت کی غلط حکمت عملی کا نتیجہ ہے، اسلام آباد، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان سمیت باقی تینوں صوبوں میں کوئی لاک ڈاؤن نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close