تاجروں کا دباؤ کام دکھا گیا، پنجاب حکومت نے 5 اگست کی بجائے کل 3 اگست سے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا، تاجروں کا جشن

لاہور(پی این آئی)تاجروں کا دباؤ کام دکھا گیا، پنجاب حکومت نے 5 اگست کی بجائے کل 3 اگست سے لاک ڈاون ختم کرنے کا اعلان کر دیا، تاجروں کا جشن۔پنجاب حکومت نے 5 کے بجائے 3 اگست سے ہی صوبے میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔صوبائی حکومت کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر کورونا کے

باعث 9 روزہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت کاروباری مراکز اور بازار 5 اگست تک بند کردیے گئے تھے۔تاہم اب حکومت پنجاب نے کل ہی سے لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق مویشی منڈیوں سے لیے گئے اسمارٹ سیمپلز کے نتائج حوصلہ افزاء آنے پر 5 اگست کی بجائے 3 اگست سے ہی لاک ڈاؤن ختم کیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close