سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر اپنی طرف سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبائی اداروں میں کتنی چھٹیاں دے دیں؟

کراچی(پی این آئی)سندھ حکومت نے عید الاضحیٰ پر اپنی طرف سے چھٹیوں کا الگ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، صوبائی اداروں میں کتنی چھٹیاں دے دیں؟سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اعلان کردیا۔اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں 31 جولائی سے 2 اگست تک عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔اس سے قبل وفاقی حکومت نے بھی عیدالاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کا اعلان کیا تھا۔جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ پر31 جولائی سے 2 اگست (جمعہ، ہفتہ اور اتوار) کو سرکاری عید تعطیلات ہوں گی جبکہ عید کے تیسرے روزچھٹی نہیں ہوگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close