بیرون ملک مزدوری کرنیوالے پاکستانیوں کو پنشن بھی دی جائیگی، حکومت نے شاندار منصوبہ تیار کر لیا، مزید کیا کیا سہولیات دی جائیں گی؟

اسلام آباد(پی این آئی) حکومت کا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ سامنے آیا ہے۔ تفصیلات کے مبطابق غیر ملکی خبررساں ادرے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے اووسیز پاکستانی زلفی بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت

پاکستان کی جانب سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی۔ زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ اس ضمن میں پالیسی بنائی جا رہی ہے اور بہت جلد کچھ مہینوں میں وہ سب کے سامنے پیش کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت معاشرے کے غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کرتی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے ای او بی آئی پنشن میں ایک لاکھ روپے سے اضافہ کیا ہے اور وہ اس میں مزید اضافہ کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔خیال رہے کہ اس وقت پاکستانیوں کی کثیر تعداد بیرون ملک میں موجود ہے، ہر سال پاکستانیوں17 کی بڑی تعداد نوکری کی تلاش میں مختلف ممالک جاتی ہے۔ حالیہ کورونا وائرس پھیلنے کی وجہ سے ان پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو بیروزگاری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد ان کی جانب سے حکومت سے اپیل کی گئی تھی کہ ان کی واپسی کا انتظام کیا جائے کیونکہ ان کے پاس ذرائع موجود نہ تھے۔تاہم اس مشکل وقت میں حکومت پاکستان کی جانب سے ایسے مجبور لوگوں کی مدد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اب معاون خصوصی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بیرون ملک موجود پاکستانیوں کے لئے فضائی سفر کے کرایوں میں کمی اور پنشن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بات کرتے ہوئے ان کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ہم پنشن اسکیم میں توسیع کر رہے ہیں جس سے مزدوروں ، ڈرائیوروں ، باورچیوں اور دیگر گھریلو ملازموں کو اسکیم میں شامل کر کے اس میں توسیع کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close