نیب چیئرمین کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ، اپوزیشن نے تعاون کرنے سے انکار کر دیا، کئی اور اعتراضات بھی کر دیئے

لاہور(پی این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ کوشش ہے کہ اپوزیشن اور حکومت مل بیٹھ کر نیب قوانین بنائیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی اور نیب کے حوالے سے اپنا نقطہ نظر اپوزیشن کے سامنے رکھ دیا ہے تاہم کوشش ہے کہ مل بیٹھ کر قوانین بنائیں۔انہوں نے کہا جن لوگوں نے ملک

کو بےدردی سے لوٹا ہے ان کا احتساب ہر صورت ہونا چاہئے۔وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن سے گفتگو کے لئے فورم بن چکا ہے، اس فورم پر ہی ان سے گفتگو ہو گی۔ ادھرمسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا کہنا ہے کہ متحدہ اپوزیشن چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت نہیں کرے گی۔ ایاز صادق نے کہاہے کہ متحدہ اپوزیشن کو ڈپٹی چیئرمین اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت میں توسیع کی تجویز بھی قبول نہیں۔ نیب قانون میں مجوزہ ترمیم کے مسودے میں چیئرمین نیب، ڈپٹی چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی شق شامل ہے۔ لیگی رہنما نے کہا ہے کہ مسودہ حکومتی کمیٹی نے غور کے لئے اپوزیشن کے حوالے کیا تھا، نیب قانون میں تبدیلی کے لئے حکومت اور اپوزیشن کا اجلاس آج شام کو ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں