میٹرک میں فیل ہونیوالے طلبہ کو بھی خوشخبری سنا دی گئی ، پاس کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پی این آئی ) فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک میں 40 فیصد مضامین میں فیل ہونے والے طلبہ کو پاس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔اس ضمن میں نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق سابق یا پرائیویٹ امیدوار اس پالیسی سے مستفید ہو سکیں گے۔بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سابق یا

پرائیویٹ امیدوار جو 40 فیصد مضامین میں فیل تھے انہیں پاس کر دیا جائے گا جب کہ ایسے امیدواروں کے نتائج کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔اس سے قبل فیڈرل بورڈ نے سابق اور پرائیویٹ امیدواروں کو سالانہ نتائج میں پاس نہیں کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں