آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سالمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت دریافت کی

ریاض (پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سالمان سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت دریافت کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا سعودی شہزادے سے ٹیلیفونک رابطہ، سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی طبیعت دریافت کی، سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق

پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی بادشاہ کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ولی عہد شہزادہ کو اپنا خصوصی پیغام دیا۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر سعودی شہزادے کی جانب سے جنرل قمر جاوید باجوہ کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔بتایا گیا ہے کہ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مشترکہ دلچسپی کے امور اور علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر تازہ ترین پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close