خیبر پختونخوا بھی کورونا سے سنبھلنے لگا، عید کے بعد حکومت کا ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ

پشاور(پی این آئی)خیبر پختونخوا بھی کورونا سے سنبھلنے لگا، عید کے بعد حکومت کا ایس او پیز کے تحت کھیلوں کی سرگرمیاں بحال کرنے کا فیصلہ۔خیبرپختونخوا حکومت نے کورونا وبا کے باعث معطل کھیلوں کی سرگرمیاں ایس او پیز کے تحت عید کے فورا بعد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت کی جانب سے اسپورٹس

ڈائریکٹریٹ کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ کھیلوں کے میدان کھولنے کی تیاریاں کی جائیں، صوبہ بھر کے اسٹیڈیم منتظمین کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ کھلاڑیوں کو ایس او پیز پر عمل درآمد کا پابند بنایا جائے، اس حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے معطل کھیلوں کی سرگرمیاں عید کے بعد بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے کورونا وبا سے بچاو کے لیے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس نے ایس او پیز تیار کرلی ہیں۔ایتھلیٹک ٹریک ،فٹبال، ہاکی، لان ٹینس، مارشل آرٹس، جیم، بیڈمنٹن، اسکواش ، باکسنگ ، باسکٹ بال، کرکٹ کھیلوں کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، ہر کھیل کے حوالے سے الگ الگ ایس او پیز جاری، ایس او پیز کے تحت تمام کھلاڑیوں کے لیے ماسک پہننا لازمی قراردیا گیا ہے، سینٹائزرز کا استعمال کیا جائے گا، ہر کھیل میں کھلاڑی اپنا سامان استعمال کرے گا، کھلاڑیوں کے درمیان فاصلے کو یقینی بنایاجائے گا، کرکٹ میں ایک نیٹ پر صرف دو باولر بیک وقت باولنگ کرسکیں گے، اسی طرح دیگر کھیلوں میں بھی ٹریننگ میں فاصلہ برقرار رکھا جائے گا، عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیوں پر پابندی ختم کی جارہی ہے تاہم کھیلوں کے مقابلوں پر پابندی برقرار رہے گی۔اس حوالے سے جب ڈائریکٹر جنرل سپورٹس اسفندیار خٹک سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ کھیلوں کے سرگرمیوں کی بحالی کے حوالے سے ایس او پیز تیارکرلی گئی ہیں تاہم حتمی فیصلہ وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ کورونا وبا سے کھلاڑیوں کا کھیل بھی متاثر ہوا ہے اسی لیے عید کے بعد کھیلوں کی سرگرمیاں کھولنے سے کھلاڑیوں کو تیاری کا موقع ملے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close