وفاقی حکومت نے 10 اگست سے نجی تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی حکومت نے 10 اگست سے نجی تعلیمی اداروں کو انتظامی امور کیلئے کھولنے کی اجازت دے دی، وفاقی وزیر شفقت محمود کا کہنا ہے کہ نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ، انتظامی اسٹاف بلانے کی اجازت ہے، جبکہ تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں

کی اجازت ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے نجی تعلیمی اداروں کی بندش ختم کرنے کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر نے اعلان کیا ہے کہ 10 اگست سے نجی تعلیمی اداروں کو انتظامی امور کیلئے کھولنے کی اجازت دے دیں گے۔ وزیر تعلیم شفقت محمود سے صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی قیادت میں وفد کی ملاقات ہوئی۔ ایسوسی ایشن کےصدر نے وزیر تعلیم کو تعلیمی اداروں کی بندش سےہوئے مسائل سے آگاہ کیا۔ صدر پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن ملک ابرارحسین نے کہا کہ بچوں کا قیمتی سال ضائع ہونیکا خدشہ ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو10اگست سے اساتذہ، انتظامی اسٹاف بلانے کی اجازت ہوگی۔ اسٹیٹ بینک سے نجی تعلیمی اداروں کو قرض دلائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ تعلیمی اداروں کو 15ستمبر سے ضوابط کیساتھ تعلیمی سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں