وزیراعظم معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی )وزیراعظم معاون خصوصی شہزاد اکبر کا عہدہ تبدیل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہزاد اکبر کو اب وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مشیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا بھی

عہدہ تبدیل کیا گیا ہے اور انہیں اب معاون خصوصی برائے موسمیاتی تبدیلی مقرر کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ شہزاد اکبر احتساب کے ساتھ ساتھ امور داخلہ کے بھی معاون خصوصی تھے تاہم اب انہیں مشیر بنادیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close