کورونا ویکسین کی تیاری میں بڑی کامیابی ،دنیا کی تیز ترین کورونا ویکسین مدافعتی ردعمل فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی

لندن (پی این آئی) کورونا ویکسین کی تیاری میں بڑی کامیابی مل گئی ہے،دنیا کی تیز ترین کورونا ویکسین مدافعتی ردعمل فراہم کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، ویکسین کے حوصلہ افزا نتائج سامنے آئے ہیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے کوویڈ 19 ویکسین کو محفوظ، مدافعتی ردعمل کو متحرک کرنے اور پروان

چڑھانے میں کارگر قرار دیا ہے۔سائنسدانوں کی جانب سے شیئرکیے گئے ڈیٹا میں یہ بات واضح ہوئی ہے کہ 1077 افراد پر مشتمل آزمائشی مرحلے میں انہیں انجیکشن لگایا گیا جس نے انٹی باڈیز اور ٹی سیل بنائے جو کہ کورونا وائرس کے خلاف مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔ ویکسین کے مثبت نتائج ضرور سامنے آئے ہیں تاہم ابھی یہ جاننا ضروری ہے کہ ویکسین مکمل تحفظ کے لیے کافی ہے یا اس کے لیے بڑے پیمانے پر ٹرائل کی ضرورت ہے۔طبی جریدے دی لانسیٹ میں شائع نتائج میں برطانوی ماہرین نے اپنی تجرباتی ویکسین چاڈ آکس 1 این کوو 19 کے بارے میں بتایا کہ یہ کورونا وائرس کے جینیاتی مواد اور چیمپنزی میں بیماری کا باعث بننے والے ایڈینو وائرس کے امتزاج سے تیار کی گئی ہے۔ اس ویکسین کی انسانی آزمائش کے پہلے مرحلے میں ایک ہزارسے زائد افراد کو شامل کیا گیا تھا۔ محققین نے بتایا کہ یہ ویکسین وائرس سے لڑنے والے اینٹی باڈیز اور ٹی سیلز کو بنانے میں مدد دیتی ہے۔ان اینٹی باڈیز کے بارے میں سائنسدانوں کا ماننا ہے کہ یہ وائرس سے تحفظ کے لیے بہت اہم ہے اور ویکسین کے استعمال کے 28 دنوں کے بعد رضاکاروں میں انہیں دیکھا گیا۔ ویکسین کے کوئی سنجیدہ مضر اثرات دیکھنے یں نہیں آئے اور محققین کے مطابق تھکاوٹ اور سردرد سب سے سائیڈ ایفیکٹس تھے جبکہ دیگر میں انجیکشن کی جگہ پر تکلیف، ملسز میں تکلیف، ٹھنڈ لگنا اور بخار شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close